سورة النبأ - آیت 15
لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تاکہ ہم اس کے ذریعہ دانے اور پودے اگائیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حَبٌّ ( دانا ) وہ اناج جسے خوراک کے لئے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے، جیسے گندم، چاول، جو، مکئی وغیرہ اور نبات، سبزیاں اور چارہ وغیرہ جو جانور کھاتے ہیں۔