سورة المرسلات - آیت 48

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ان سے جب کہا جاتا تھا کہ تم لوگ (نماز کے لئے) رکوع (13) کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے تھے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جب ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے، تو نماز نہیں پڑھتے۔