سورة المرسلات - آیت 39
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو اسے میرے خلاف کر گذرو
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟ یہ آیت بھی ایسے ہی ہے، جیسے یہ آیت ہے ﴿يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ...﴾ (الرحمٰن: 33)