سورة المرسلات - آیت 15

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ہلاکت وبربادی ہوگی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ہلاکت ہے بعض کہتے ہیں "ویل" جہنم کی ایک وادی کا نام ہے، یہ آیت اس سورت میں بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے کہ ہر مکذب کا جرم ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کا ہوگا اور اسی حساب سے عذاب کی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی، بنابریں اسی ویل کی مختلف قسمیں ہیں جسے مختلف مکذبین کے لیے الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)