سورة الإنسان - آیت 23

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک ہم نے آپ پر قرآن (13) کو بتدریج نازل کیا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ایک ہی مرتبہ نازل کرنے کی بجائے حسب ضرورت مختلف اوقات میں نازل کیا۔ اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ قرآن ہم نے نازل کیا ہے، یہ تیرا اپنا گھڑا ہوا نہیں ہے، جیسا کہ مشرکین دعویٰ کرتے ہیں۔