سورة القيامة - آیت 38
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر وہ ایک لوتھڑا تھا، تو اللہ نے اسے پیدا کیا، پھر اسے درست بنایا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- فَسَوَّیٰ، یعنی اسے ٹھیک ٹھاک کیا اور اس کی تکمیل کی اور اس میں روح پھونکی۔