سورة القيامة - آیت 19

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پھر یقیناً اس کی تفسیر و توضیح بھی ہمارا ہی کام ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کے مشکل مقامات کی تشریح اور حلال وحرام کی توضیح یہ بھی ہمارے ذمے ہے اس کا صاف مطلب ہے کہ نبی (ﷺ) نے قرآن کے مجملات کی توضیح جو تخصیص بیان فرمائی ہے جسے حدیث کہاجاتا ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے ہی الہام اور سمجھائی ہوئی باتیں ہیں اس لیے انہیں بھی قرآن کی طرح ماننا ضروری ہے۔