سورة القيامة - آیت 16
لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ (نزول وحی کے وقت) اپنی زبان نہ ہلائیے (٤) تاکہ اسے جلد یاد کرلیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- حضرت جبرائیل (عليہ السلام) جب وحی لے کر آتے نبی (ﷺ) بھی ان کے ساتھ جلدی سے پڑھتے جاتے کہ کہیں کوئی لفظ بھول نہ جائے۔ اللہ نے اپنے فرشتے کے ساتھ ساتھ اس طرح پڑھنے سے منع فرمایا۔ (صحیح بخاری' تفسیر سورۃ القیامہ) یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے ﴿وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ﴾ (سورۃ طٰہٰ:114) چنانچہ اس حکم کے بعد آپ خاموشی سے سنتے۔