سورة القيامة - آیت 2

وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور میں ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی بھلائی پر بھی کرتا ہے کہ زیادہ کیوں نہیں کی۔ اور برائی پر بھی، کہ اس سے باز کیوں نہیں آتا؟ دنیا میں بھی جن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں ان کے نفس انہیں ملامت کرتے ہیں، تاہم آخرت میں تو سب کے ہی نفس ملامت کریں گے۔