سورة القيامة - آیت 1

لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

میں روز قیامت کی قسم (١) کھاتا ہوں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* لا اقسم میں لا زائد ہے جو عربی زبان کا ایک اسلوب ہے جیسے ﴿مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ﴾ (الاعراف: 12) اور ﴿لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ﴾ (الحدید: 29) اور دیگر بہت سے مقامات میں ہے بعض کہتے ہیں کہ قسم سے پہلے کفار کے کلام کا رد ہے وہ کہتے تھے مرنے کے بعد کوئی زندگی نہیں۔ لا کے ذریعے سے کہا گیا ، جس طرح کہتے ہو معاملہ اس طرح نہیں ہے میں قیامت کے دن کی قسم کھاتا ہوں، قیامت کے دن کی قسم کھانے کا مقصد اس کی اہمیت اور عظمت کو واضح کرنا ہے۔