سورة المدثر - آیت 32
كَلَّا وَالْقَمَرِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہرگز نہیں ( کفار مکہ فرشتوں کو زیر نہیں کرسکیں گے) چاند کی قسم (٧)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کلا یہ اہل مکہ کے خیالات کی نفی ہے یعنی جو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم فرشتوں کو مغلوب کر لیں گے ہر گز ایسا نہیں ہوگا۔