سورة المدثر - آیت 28
لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
نہ وہ کسی چیز کو باقی رکھے گی نہ چھوڑے گی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ان کے جسموں پر گوشت چھوڑے گی نہ ہڈی، یا مطلب ہے جہنمیوں کو زندہ چھوڑے گی نہ مردہ، ﴿ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى ﴾