سورة المزمل - آیت 1

يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے چادر (١) اوڑھنے والے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس وقت یہ آیت نازل ہوئی نبی کریم (ﷺ) چادر اوڑھے ہوئے تھے اللہ نے آپ کی اسی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا مطلب یہ ہے کہ اب چادر چھوڑ دیں اور رات کو تھوڑا قیام کریں یعنی نماز تہجد پڑھیں کہا جاتا ہے کہ اس حکم کی بناء پر تہجد آپ کے لیے واجب تھی۔ (ابن کثیر)