سورة الجن - آیت 15
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ظالم و کافر لوگ جہنم کا ایندھن بن گئے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے معلوم ہوا کہ انسانوں کی طرح جنات بھی دوزخ اور جنت میں جانے والے ہوں گے ان میں جو کافر ہیں وہ جہنم میں اور مسلمان جنت میں جائیں گے یہاں تک جنات کی گفتگو ختم ہوگئی۔ اب آگے پھر اللہ کا کلام ہے۔