سورة الجن - آیت 11
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ لوگ نیکو کار (٧) ہیں، اور کچھ ان سے مختلف ہیں، ہم مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قِدَدٌ چیز کا ٹکڑا (صَارَ القَوْمُ قِدَدًا) 'اس وقت بولتے ہیں جب ان کے احوال ایک دوسرے سے مختلف ہوں‘ یعنی ہم متفرق جماعتوں میں بٹے ہوئے ہیں مطلب یہ کہ جنات میں بھی مسلمان، کافر، یہودی، عیسائی، مجوسی وغیرہ ہیں، بعض کہتے ہیں ان میں بھی مسلمانوں کی طرح قدریہ، مرحبئہ اور رافضہ و غیرہ ہیں (فتح القدیر)