سورة الجن - آیت 8

وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور یہ کہ ہم نے آسمان میں جستجو (٥) کی تو اسے اس حال میں پایا کہ وہ سخت پہرہ داروں اور انگاروں سے بھرا ہوا تھا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حَرَسٌ، حَارِسٌ (چوکیدارنگران) کی اور شُهُبٌ، شِهَابٌ (شعلہ) کی جمع ہے یعنی آسمانوں پر فرشتے چوکیداری کرتے ہیں کہ آسمانوں کی کوئی بات کوئی اور نہ سن لے اور یہ ستارے آسمان پر جانے والے شیاطین پر شعلہ بن کر گرتے ہیں۔