سورة الجن - آیت 7

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور یہ کہ انہوں نے بھی گمان (٤) کرلیا تھا، جیسا تم نے گمان کرلیا تھا کہ اللہ کسی کو دوبارہ زندہ کرکے نہیں اٹھائے گا، یا کسی کو اپنا رسول بنا کر نہیں بھیجے گا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بعث کے دونوں مفہوم ہو سکتے ہیں جیسا کہ ترجمے سے واضح ہے۔