سورة الجن - آیت 3
وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بڑی اونچی (٢) ہے، اس نے اپنی نہ کوئی بیوی بنائی ہے اور نہ لڑکا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جد کے معنی عظمت وجلال کے ہیں یعنی ہمارے رب کی شان اس سے بہت بلند ہے کہ اس کی اولاد یا بیوی ہو۔ گویا جنوں نے ان مشرکوں کی غلطی کو واضح کیا جو اللہ کی طرف بیوی یا اولاد کی نسبت کرتے تھے، انہوں نے ان دونوں کمزویوں سے رب کی تنزیہ وتقدیس کی۔