سورة نوح - آیت 28

رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میرے رب ! تو مجھے معاف (15) کر دے اور میرے ماں باپ کو بھی، اور ان مومن مردوں اور عورتوں کو بھی جو میرے گھر میں داخل ہوں، اور ظالموں کے لئے صرف تباہی وبربادی میں اضافہ کر

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کافروں کے لیے بدعا کی تو مومنین کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔ 2- یہ بددعا قیامت تک آنے والے ظالموں کے لئے ہے جس طرح مذکورہ دعا تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں کے لئے ہے۔