سورة نوح - آیت 24
وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ان لوگوں نے بہتوں کو گمراہ (12) کردیا ہے، اور میرے رب ! تو ظالموں کی گمراہی میں اضافہ کر دے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* أَضَلُّوا کا فاعل (مرجع) قوم نوح کے رؤسا ہیں۔ یعنی انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور اس کا مرجع یہی مذکورہ پانچ بت ہیں، اس کا مطلب ہوگا کہ ان کے سبب بہت سے لوگ گمراہی میں مبتلا ہوئے۔ جیسے ابراہیم (عليہ السلام) نے بھی کہا تھا۔ ﴿رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ﴾ (ابراھیم: 36)