سورة نوح - آیت 16
وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس نے ان آسمانوں میں ماہتاب (٧) کورکھا ہے جو روشنی دیتا ہے، اور آفتاب کو رکھا ہے جو چراغ ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جو روئے زمین کو منور کرنے والا اور اس کے ماتھے کا جھومر ہے۔ 2- تاکہ اس کی روشنی میں انسان معاش کے لیے جو انسانوں کی انتہائی ناگزیر ضرورت ہے کسب ومحنت کر سکے۔