سورة نوح - آیت 14

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

حالانکہ اس نے تمہیں کئی مراحل سے گذار کر پیدا کرتاہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پہلے نطفہ، پھر علقہ، پھر مضغہ، پھر عظام اور لحم اور پھر خلق تام، جیسا کہ (الانبیاء:5)، (المؤمنون:14) اور (المؤمن: 67) وغیرھا میں تفصیل گزری۔