سورة نوح - آیت 13
مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تمہیں کیا (٥) ہوگیا ہے کہ تم اپنے رب کی عزت ووقار سے نہیں ڈرتے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- وقار، توقیر سے ہے، بمعنی عظمت اور رجاء خوف کے معنی میں ہے، یعنی جس طرح اس کی عظمت کا حق ہے تم اس سے ڈرتے کیوں نہیں ہو؟ اور اس کو ایک کیوں نہیں مانتے اور اس کی اطاعت کیوں نہیں کرتے؟۔