سورة نوح - آیت 9
ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر میں نے ان کے سامنے علی الاعلان اپنی دعوت پیش کی، اور ان کو پوشیدہ طور پر بھی سمجھایا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی مختلف انداز اور طریقوں سے انہیں دعوت دی۔ بعض کہتے ہیں، کہ اجتماعات اور مجلسوں میں بھی انہیں دعوت دی اور گھروں میں فرداً فرداً بھی تیرا پیغام پہنچایا۔