سورة المعارج - آیت 37
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
دائیں اور بائیں سے گروہ در گروہ
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ نبی (ﷺ) کے زمانے کے کفار کا ذکر ہے کہ وہ آپ کی مجلس میں دوڑتے دوڑتے آتے، لیکن آپ کی باتیں سن کر عمل کرنے کی بجائے ان کا مذاق اڑاتے اور ٹولیوں میں بٹ جاتے۔ اور دعویٰ یہ کرتے کہ اگر مسلمان جنت میں گئے تو ہم ان سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ اللہ نے اگلی آیت میں ان کے اس زعم باطل کی تردید فرمائی۔