سورة المعارج - آیت 4

تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

فرشتے اور روح (٢) ( جبریل) اس کے پاس چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* روح سے مراد حضرت جبرائیل (عليہ السلام) ہیں، ان کی عظمت شان کے پیش نظر ان کا الگ خصوصی ذکر کیا گیا ہے ورنہ فرشتوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ یا روح سے مراد انسانی روحیں ہیں جو مرنے کے بعد آسمان پر لے جائی جاتی ہیں جیسا کہ بعض روایات میں ہے۔