سورة الحاقة - آیت 27
يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے کاش ! میری موت نے ہمیشہ کے لئے میرا قصہ تمام کردیا ہوتا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی موت ہی فیصلہ کن ہوتی اور دوبارہ زندہ نہ کیا جاتا تاکہ یہ روز بد نہ دیکھنا پڑتا۔