سورة الحاقة - آیت 19

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جس شخص کو اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ (٨) میں دیا جائے گا وہ (بڑھ کر) کہے گا، یہ لو، میرا نامہ اعمال پڑھو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جو اس کی سعادت، نجات اور کامیابی کی دلیل ہوگا۔ 2- یعنی وہ مارے خوشی کے ہر ایک کو کہے گا کہ لو، میرا اعمال نامہ پڑھ لو میرا اعمال نامہ تو مجھے مل گیا، اس لئے کہ اسے پتہ ہوگا کہ اس میں اس کی نیکیاں ہی نیکیاں ہوں گی، کچھ برائیاں ہونگی تو اللہ نے معاف فرما دی ہونگی۔ یا ان برائیوں کو بھی حسنات میں تبدیل کیا ہوگا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے ساتھ فضل وکرم کی یہ مختلف صورتیں اختیار فرمائے گا۔