سورة الحاقة - آیت 18

يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس دن تم پیش (٧) کئے جاؤ گے، تمہاری کوئی پوشیدہ بات اس سے مخفی نہیں رہے گی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ پیشی اس لیے نہیں ہوگی کہ جن کو اللہ نہیں جانتا ان کو جان لے گا وہ تو سب کو ہی جانتا ہے یہ پیشی خود انسانوں پر حجت قائم کرنے کے لیے ہوگی ورنہ اللہ سے تو کسی کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔