سورة الحاقة - آیت 5

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس لئے قوم ثمود کے لوگ چنگھاڑ کے ذریعہ ہلاک کر دئیے گئے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* طاغیۃ، ایسی آواز جو حد سے تجاوز کر جا نے والی ہو، یعنی نہایت خوف ناک اور اونچی آواز سے قوم ثمود کو ہلاک کیا گیا، جیسا کہ پہلے متعدد جگہ گزرا۔