سورة القلم - آیت 19
فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس لئے باغ پر آپ کے رب کی طرف سے ایک پھیرا کرنے والی بلا پھر گئی، درانحالیکہ وہ ابھی سوئے تھے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- بعض کہتے ہیں، راتوں رات اسے آگ لگ گئی، بعض کہتے ہیں، جبرائیل (عليہ السلام) نے آکر اسے تہس نہس کر دیا۔