سورة الملك - آیت 24
قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آپ کہہ دیجئے، اسی نے تمہیں زمین میں پھیلایا ہے، اور اسی کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی انسانوں کو پیدا کرکے زمین میں پھیلانے والا بھی وہی ہے اور قیامت والے دن سب جمع بھی اس کے پاس ہوں گے کسی اور کے پاس نہیں۔