سورة المنافقون - آیت 5
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے لئے مغفرت (٤) طلب کریں تو وہ اپنے سر موڑ لیتے ہیں، اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی استغفار سے اعراض کرتے ہوئے اپنے سروں کو موڑ لیتے ہیں۔ ** یعنی کہنے والے کی بات سے منہ موڑ لیں گے یا رسول اللہ (ﷺ) سے اعراض کر لیں گے۔