سورة الواقعة - آیت 72
أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس درخت کو تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کہتے ہیں عرب میں دو درخت ہیں، مرخ اور عفار، ان دونوں سے ٹہنیاں لے کر، ان کو آپس میں رگڑا جائے تو اس سے آگ کے شرارے نکلتے ہیں۔