سورة الواقعة - آیت 60

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تمہارے درمیان موت (١٩) کو ہم نے مقدر کیا ہے، اور کوئی ہم سے سبقت نہیں لے گیا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کر دیا ہے، جس سے کوئی تجاوز نہیں کر سکتا۔ چنانچہ کوئی بچپن میں، کوئی جوانی میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے۔ ** یا مغلوب اور عاجز نہیں ہیں، بلکہ قادر ہیں۔