سورة الواقعة - آیت 23
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو سیپ میں بند موتی کے مانند خوبصورت ہوں گی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- مَكْنُونٌ، جسے چھپا کر رکھا گیا، اس کو کسی کے ہاتھ لگے ہوں نہ گرد وغبار اسے پہنچا ہو۔ ایسی چیز بالکل صاف ستھری اور اصلی حالت میں رہتی ہے۔