سورة الواقعة - آیت 17

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ان کے سامنے ایسے لڑکے (٧) پھرتے رہیں گے جو ہمیشہ ایک ہی جیسے رہیں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ بڑے نہیں ہوں گے کہ بوڑھے ہو جائیں نہ ان کے خدوخال اور قدوقامت میں کوئی تغیر واقع ہوگا،بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسے نوعمر لڑکے ہوتے ہیں۔