سورة الرحمن - آیت 60
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
نیک عمل کا بدلہ احسان (یعنی جنت) کے سوا اور کیا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* پہلے احسان سے مراد نیکی اوراطاعت اور اطاعت الٰہی اور دوسرے احسان سے اس کا صلہ، یعنی جنت اور اس کی نعمتیں ہیں۔