سورة الرحمن - آیت 28

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس اے انسانو اور جنو ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* فنائے دنیا کے بعد، جزا وسزا یعنی عدل کا اہتمام ہوگا، لہٰذا یہ بھی ایک نعمت عظمیٰ ہے جس پر شکر الٰہی واجب ہے۔