سورة الرحمن - آیت 14
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اللہ نے انسان کو سڑی مٹی (٨) سے پیدا کیا ہے، جو ٹھیکرے کی طرح تھی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* صَلْصَالٍ خشک مٹی، جس میں آ واز ہو۔ فَخَّارٌ آگ میں پکی ہوئی مٹی، جسے ٹھیکری کہتےہیں۔ اس انسان سےمراد حضرت آدم (عليہ السلام) ہیں، جن کا پہلے مٹی سے پتلا بنایا گیا اور پھر اس میں اللہ نے روح پھونکی۔ پھر حضرت آدم (عليہ السلام) کی بائیں پسلی سے حوا کو پیدا فرمایا، اور پھر ان دونوں سے نسل انسانی چلی۔