سورة القمر - آیت 48

يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جس دن وہ لوگ آگ میں اپنے چہروں کے بل گھسیٹے جائیں گے، ان سے کہا جائے گا کہ جہنم کی لپٹ کا مزا چکھو

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* سَقَرٌ بھی جہنم کا نام ہے یعنی اس کی حرارت اور شدت عذاب کا مزہ چکھو۔