سورة القمر - آیت 46
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بلکہ ان کا وقت مقرر قیامت کا دن ہے، اور قیامت کی گھڑی بڑی سخت اور کڑوی ہوگی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* أَدْهَى دَهَاءٌ سے ہے، سخت رسوا کرنے والا أَمَرُّ مَرَارَةٌ سے ہے، نہایت کڑوا۔ یعنی دنیا میں جو یہ قتل کیے گئے، قیدی بنائے گئے وغیرہ، یہ ان کی آخری سزا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت سزائیں ان کو قیامت والے دن دی جائیں گی جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔