سورة القمر - آیت 40
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے قرآن کو یقیناً نصیحت کے لئے آسان بنا دیا ہے، پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* تیسیر قرآن کا اس سورت میں بار بار ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہ قرآن اور اس کے فہم وحفظ کو آسان کر دینا، اللہ کا احسان عظیم ہے، اس کے شکر سے انسان کو کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے۔