سورة القمر - آیت 36
وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور لوط نے انہیں ہماری گرفت (١٨) سے ڈرایا تھا، مگر انہوں نے ڈرانے والی باتوں میں شبہ کیا تھا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی عذاب آنے سے پہلے، ہماری سخت گرفت سے ڈرایا تھا۔ 2- لیکن انہوں نے اس کی پروا نہیں کی بلکہ شک کیا اور ڈرانے والوں سے جھگڑتے رہے۔