سورة القمر - آیت 29
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس انہوں نے اپنے (قدار نامی) ساتھی (١٦) کو بلایا، جس نے اونٹنی کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری لی، پھر اسے ہلاک کردیا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس کو انہوں نے اونٹنی کو قتل کرنے کے لیے آمادہ کیا تھا، جس کا نام قدار بن سالف بتلایا جاتاہے، اس کو پکارا کہ وہ اپنا کام کرے۔ ** یا تلوار یا اونٹنی کو پکڑا اوراس کی ٹانگیں کاٹ دیں اور پھر اسے ذبح کردیا۔ بعض نے فَتَعَاطَى کے معنی فَجَسَرَ کیے ہیں۔ پس اس نے جسارت کی۔