سورة القمر - آیت 24
فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنی ہی قوم میں سے ایک آدمی کی پیروی کرنے لگیں، تب تو ہم یقیناً گمراہ اور مجنوں کہلائیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی ایک بشرکو رسول مان لینا، ان کے نزدیک گمراہی اوردیوانگی تھی۔ سُعُرٌ، سَعِيرٌ کی جمع ہے آگ کی لپٹ۔ یہاں اس کو دیوانگی یا شدت وعذاب کےمفہوم میں استعمال کیا گیا ہے۔