سورة النجم - آیت 24
أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا انسان کو ہر وہ چیز مل جاتی (١٥) ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی یہ جو چاہتے ہیں کہ ان کے یہ معبود انہیں فائدہ پہنچائیں اور ان کی سفارش کریں یہ ممکن ہی نہیں ہے۔