سورة النجم - آیت 6
ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ فرشتہ جسمانی اور عقلی اعتبار سے کمال کو پہنچا ہوا ہے، پھر وہ نمودار ہوا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے مراد جبرائیل (عليہ السلام) فرشتہ ہے جو قوی اعضا کامالک اور نہایت زور آور ہے، پیغمبر پر وحی لانے اور اسے سکھانے والا یہی فرشتہ ہے۔