سورة الطور - آیت 14
هَٰذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
( ان سے کہا جائے گا) یہی وہ آگ (٦) ہے جس کی تم تکذیب کرتے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ جہنم پر مقرر فرشتے (زبانیہ) انہیں کہیں گے۔