سورة الذاريات - آیت 45

فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر وہ اٹھ بھی نہ سکے، اور نہ آپ اپنی مدد کرسکے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- چہ جائیکہ وہ بھاگ سکیں۔ 2- یعنی اللہ کے عذاب سے اپنےآپ کو نہیں بچا سکے۔